بنگلور، 11؍اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )بیل گاوی ضلع کے بیل ہونگل تعلقہ کے گنی کوپا گاؤں کے رہنے والے بی ایس ایف جوان نے زہر کھا کر پیر کی دیر شب خود کشی کر لی۔مبینہ طورپر بساؤراج جوکی نے اپنی بیوی بشیرا کے گھر کے سامنے جاکر زہر کھا لیا،اس کو سنگین حالت میں اسپتا ل میں داخل کرایا گیا، جہاں اس کی موت ہوگئی،جوان چھٹی پر چل رہا تھا،گھریلو اختلافات کی وجہ اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایاہے ۔